ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :مرڈیشور بینا وئیدیاکالج کے طلبا کھیل مقابلوں میں نیشنل لیول کے لئے منتخب

بھٹکل :مرڈیشور بینا وئیدیاکالج کے طلبا کھیل مقابلوں میں نیشنل لیول کے لئے منتخب

Thu, 27 Oct 2016 19:03:58    S.O. News Service

بھٹکل  :27/اکتوبر(ایس او نیوز) ریاست کے ضلع باگلکوٹ میں منعقد ہوئے ریاستی سطح کے جونئیراور سنئیر کھیل مقابلوں میں مرڈیشور کے بینا وئیدیا کالج کے طلبا وطالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

کالج کے طالب علم کلدیپ جی نائک لڑکوں کے انڈر 20سالہ جاولین تھرو، پولٹ والٹ میں دوم۔ مکند ایم دیواڑیگا پول والٹ میں سوم۔ طالبہ موہنی ایم نائک لڑکیوں کے انڈر 20اورانڈر 18کے 5000دو ڑ میں اول، 1500 دوڑ میں دوم۔شویتا جی نائک ٹرپل جمپ میں دوم مقام حاصل کیا ہے۔ کھیل مقابلوں میں بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے کالج اور ضلع کانام روشن کئے ان طلبا کو ادارے کے صدر منکال وئیدیا ، ڈائرکٹر پشپالتا، پرنسپال ، فزیکل ٹیچر سنیل انکولیکر ، نارائن موگیر ، اساتذہ وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: